’’ادھورا رشتہ‘‘ ٭… وسیم بن اشرف، ڈپٹی نیوز ایڈیٹر روزنامہ ’’دنیا‘‘ 948 سرور روڈ ملتان، 0321-1112555 ’’تم میری کہانی کب لکھو گی صائمہ‘‘متعدد بار اس نے مجھ سے پوچھا تھا، لیکن میں ہر بار ٹال مٹول کر جاتی، لیکن وہ بھی ٹالے نہ ٹلتی تھی۔ منہ بناتی اور کبھی ماتھے پر تیوریاں ڈال کر چلی جاتی، پھر جب ملتی تو اس کو یہی شکوہ ہوتا کہ میں اس کی بات کو اہمیت نہیں دے رہی، ایک دن تو اپنی خوبصورت آنکھوں سے مجھے گھورتے ہوئے میرے خوب لتے لئے اور بولی ’’اگر لکھنی ہے تو لکھو میں بار بار نہیں کہوں گی‘‘۔ مجھے یوں محسوس ہوتا جیسی وہ کہہ رہی ہو میرا بھی سویٹر بُن دے، یا قمیض سی دے، میں جانتی ہوں تمہیں سویٹر بُننا آتا ہے اور قمیض کی سلائی بھی، اگر سلائی کرنی ہے تو کر دو نہیں تو کسی اور سے کرا لوں گی‘‘ مجھے اپنے ہی خیال پر ہنسی آ جاتی، لیکن آج میں اس کی بات ہنسی میں نہیں ٹال سکتی تھی۔ آج تو اس کے بیٹے کی سالگرہ تھی جب میں اس کو مبارک باد دے رہی تھی تو اس نے بھری محفل میں پھر اپنا سوال دہرا دیا۔ ’’میری کہانی کب لکھو گی‘‘، مجھے کوئی جواب نہ سوجھا، میں نے لمحہ بھر سوچا اور کہا ’’شاہین مجھے نہیں پتا کہ تم...
Posts
Showing posts from September, 2017
- Get link
- X
- Other Apps
’’حجاز کی معطر ہوا‘‘ تحریر:۔ وسیم بن اشرف، ڈپٹی نیوز ایڈیٹر۔ دنیا میڈیا گروپ۔ ملتان برائے رابطہ: 0322-2314444 - 0345-6520000 0345-3333380 - ٭ دنیائے اسلام کے اس بیٹے کی داستان جسے زمانہ مدتوں یاد رکھے گا۔ ٭ اس قلم کار کے حالات زندگی، جو دنیا کے نشیب و فراز پر گہری نظر رکھے ہوئے تھا۔ ٭ اس کے شعلہ فشاں قلم نے اسلام کے ہیروز کا نقشہ پیش کیا تو لاکھوں دیوانوں نے جنم لیا۔ ٭ گوناں گوں خوبیوں کی مالک سحرزدہ کر دینے والی شخصیت کے روز و شب، ایک عالم اس کا دیوانہ تھا، پروانہ تھا۔ ٭ موت کا فرشتہ آیا تو قلم سے ناطہ ٹوٹا، ساری زندگی اسلام اور وطن سے محبت کی جوت جگاتے قلم کے مزدور کی ان سنی اوران کہی باتیں۔ تاریخ کو دلچسپ پیرائے میں ڈھالنے، میدان ادب میں فکر کے جھنڈے گاڑنے، تاریخ کو تحقیق کے ساتھ جوڑ کر تحریر کی چاشنی سے سحرزدہ کر دینے والے تحریک پاکستان کے اہم کردار، ناول نگار، صحافی، کالم نویس، معلم کی سرگزشت۔ انڈیا کے ضلع گرداس پور کے نزدیک دھاریوال کے ایک گاؤں سوجان پور میں محکمہ ماہی پروری کے انسپکٹر چودھری محمد ابراہیم کے ہاں 19 مئی 1914ء کو بچے کی ...