۔آہ مسعود احمد برکاتی بھی چل بسے ان کا نایاب انٹرویو پاکستان میں بچوں کے ادب کا مستقبل تاب ناک نہیں بلکہ غیریقینی ہے، مسعود احمد پاکستان میں بچوں کے ادب کا مستقبل تاب ناک نہیں بلکہ غیریقینی ہے، مسعود احمد برکاتی ۔ فوٹو : فائل بچوں کے لیے ادب تخلیق کرنے یا لکھنے کے عمل کو ہمارے ہاں عمومی طور پر کارزیاں سمجھا جاتا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنھوں نے ننھے منے ذہنوں کو علم وآگہی کے چراغوں سے منور کرنے کے لیے پوری عمر لگادی۔ پاکستان کے ایسے قلم کاروں میں مسعود احمدبرکاتی سرفہرست ہیں، جو گذشتہ چھے دہائیوں سے نونہالوں کا مستقبل سنوارنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔ یہ سادہ مزاج، وضع دار اور کم گو تخلیق کار، نسلوں کی آب یاری کا ذمہ کاندھوں پر لیے، اپنے نوکِ قلم سے علمی جہاد میں مصروف ہے۔ اگر اُن کی خدمات کا تخمینہ لگایا جائے، اعدادوشمار کے عدسے سے جائزہ لیا جائے، اور حقیقی کُلیوں کا اطلاق کیا جائے، تو برکاتی صاحب کا سینہ نشان سپاس سے بھر جائے گا۔ بہ طور مدیر ’’ہمدرد نونہال‘‘ کے ذریعے بچوں کی تہذیبی، اخلاقی اور لسانی تربیت اور اُنھیں ایک اچھا شہری بنانے کی سعی مسلسل ...