واٹس ایپ کی سرجری۔۔معلومات ہی معلومات
- واٹس ایپ ڈیلیٹ پیغامات دوبارہ پڑھنا کیسے ممکن؟
- واٹس ایپ نے گزشتہ سال نومبر کے آغاز میں صارفین کا بڑا مطالبہ اس وقت پورا کردیا تھا جب کمپنی نے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا۔اینڈرائیڈ، آئی فون اور ونڈوز فونز استعمال کرنے والے صارفین اس فیچر کے ذریعے کسی بھی پیغام کو سات منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔تاہم اب واٹس ایپ میں ایک خامی سامنے آئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فیچر اتنا بھی کارآمد نہیں خصوصاً اس وقت اگر گروپ چیٹ میں کوئی شخص آپ کے ڈیلیٹ کیے جانے والے پیغام پر ریپلائی کا آپشن اختیار کرچکا ہو۔جی ہاں اگر گروپ چیٹ کے دوران کسی ڈیلیٹ کیے جانے والے میسج پر ریپلائی کردیا جائے تو وہ ڈیلیٹ ہوکر بھی دوسروں کو نظر آجاتا ہے۔انفرادی چیٹ پر بھی یہی نتیجہ دیکھنے میں آتا ہے، جس سے لگتا ہے کہ یہ کوئی بگ نہیں بلکہ فیچر ہی ہے، تاہم اس حوالے سے واٹس ایپ نے ابھی کچھ نہیں کہا۔ایسا اس وقت ہونے کا امکان بہت زیادہ ہے جب آپ ایسے افراد سے چیٹ کرتے ہوں جو ریپلائی کرنے کے عادی ہوں ۔ایک ویب سائٹ دی نیکسٹ ویب نے اس بات کی نشاندہی کی، جس کی تصویر آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔جیسا آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اصل پیغام تو کامیابی سے ڈیلیٹ کردیا گیا مگر وہ ڈیلیٹ شدہ ٹیکسٹ دوسرے فرد کے ریپلائی میں موجود ہے۔واٹس ایپ نے اس سے پہلے یہ کبھی وضاحت نہیں کی تھی کہ ڈیلیٹ فار ایورن ون فیچر ریپلائی کی صورت میں کیسے کام کرے گا۔ویسے اس سے پہلے یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ اینڈرائیڈ نوٹیفکیشن ہسٹری میں بھی ڈیلیٹ پیغامات کو ریکور کرنا ممکن ہے جبکہ کچھ تھرڈ پارٹی ایپس بھی اس مقصد کے لیے تیار کی گئی ہیں۔
- کیا واٹس ایپ کا یہ خفیہ اور کارآمد فیچر جانتے ہیں؟
- واٹس ایپ دنیا کامقبول ترین میسنجر ہے جس کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے جو کہ روزانہ ساٹھ ارب پیغامات اس اپلیکشن کے ذریعے بھیجتے ہیں۔
- مگر کئی بار ایسا ہوتا ہے جب صارف کسی ایسے فرد کو پیغام بھیجنا چاہتے ہیں جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود نہ ہو، مگر کیا اس کا کوئی حل ہے؟ویسے تو ایسا اسی وقت ممکن ہے جب اس نمبر کو ایڈریس بک میں ایڈ کیا جائے مگر متعدد ایسے مواقع آتے ہیں جب صارف کسی کو ایک سے دو میسج بھیجنا چاہتا ہے اور نمبر ایڈ نہیں کرنا چاہتا، تو پھر کیا کرنا چاہئے؟یہی وجہ ہے کہ متعدد تھرڈ پارٹی ایپس اس مقصد کے لیے تیار کی گئی ہیں اور ان کی موجودگی میں ویسے تو کسی نمبر کو کانٹیکٹ لسٹ میں محفوظ کیے بغیر پیغام بھیجنا مشکل نہیں ہونا چاہئے۔مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہ ایپس سیکیورٹی اور اسمارٹ فون کے افعال کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتی ہیں جبکہ ہوسکتا ہے کہ وہ کچھ آپریٹنگ سسٹم میں مددگار ثابت نہ ہوں۔تو اس کا جواب واٹس ایپ میں ہی چھپے ایک خفیہ فیچر میں موجود ہے، جس کے ذریعے کسی نمبر کو ایڈریس بک میں ایڈ کیے بغیر میسج بھیجا جاسکتا ہے۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس فیچر کے لیے کسی قسم کی ایپ کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں جبکہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں میں کام کرتا ہے۔اگر آپ یہ فیچر نہیں جانتے تو اس کا طریقہ کار جان لیں جو اتنا مشکل بھی نہیں۔سب سے پہلے اسمارٹ فون پر اپنی پسند کا ویب براؤزر اوپن کریں۔
- اس کے بعد یہ لنک سرچ بار میں ٹائپ کریں، ttps://api.whatsapp.com/send?phone=XXXXXXXXXXX (آخر میں جو ایکس ہیں وہاں وہ فون نمبر لکھیں جسے پیغام بھیجنا چاہتے ہیں اور آغاز میں کنٹری کوڈ بغیر پلس کے سائن کے لکھیں)۔
- جیسے اگر اس شخص کا نمبر پاکستان کا ہے تو یہ کچھ ایسا ہوگا ttps://api.whatsapp.com/send?phone=923001234567۔
- اس کے بعد انٹر دبا دیں۔اس کے بعد ایک واٹس ایپ ونڈو اوپن ہوگی جس میں پوچھا جائے گا کہ کیا آپ اس نمبر پر پیغام بھیجنا چاہتے ہیں تو ' سینڈ میسج' پر کلک کردیں۔
- آپ خودکار طور پر واٹس ایپ ایپ میں پہنچ جائیں گے جہاں اسٹارٹ چیٹنگ ونڈو آجائے گی اور آپ کسی فرد کو ایڈ کیے بغیر پیغام بھیج سکیں گے۔تو اس طرح آپ جب چاہیں گے کسی بھی ایسے فرد کو میسج بھیج سکتے ہیں جس کو ایڈریس بک کا حصہ نہیں بنانا چاہتے ہیں۔واٹس ایپ کی یہ دلچسپ خفیہ ٹِرک جانتے ہیں؟ چند روز پہلے ہی واٹس ایپ نے صارفین کا بہت بڑا مطالبہ پورا کرتے ہوئے دوستوں کو بھیجے جانے والے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا فیچر ڈیلیٹ فار ایوری ون متعارف کرایا تھا۔تاہم اس فیچر کا فائدہ اسی وقت ہوسکتا ہے جب آپ بھیجے گئے میسج کو سات منٹ کے اندر ڈیلیٹ کردیں۔مگر اب ایسی خفیہ ٹِرک سامنے آئی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے پیغامات کو سات منٹ بعد بھی ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔
- جی ہاں واقعی آپ اس ٹِرک سے کئی دن پرانے پیغامات کو بھی ڈیلیٹ کرسکتے ہیں اور کارآمد ثابت ہوتا ہے۔اور اس چھپے ہوئے فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔اگر تو آپ پرانے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقہ کار کو آزما کر دیکھیں۔سب سے پہلے تو فون کا ایروپلین موڈ کو ان ایبل کریں اور واٹس ایپ کو بند کردیں۔اس کے بعد اپنے فون کے سیٹنگز مینیو میں جاکر وقت اور تاریخ کو اس وقت اور تاریخ سے بدل دیں، جسے آپ ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں۔اب واٹس ایپ میں جاکر چیٹ اوپن کریں اور مطلوبہ میسج کو دبا کر رکھیں اور پھر ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کو سلیکٹ کرلیں۔
- ایک بار جب ایسا کرلیں تو ایپ کو پھر بند کریں، ایرو پلین موڈ سوئچ آف کردیں اور اپنے فون کی تاریخ اور وقت کو بدل دیں۔یہ طریقہ کار کئی دنوں بلکہ ایک ہفتہ تک کارآمد ہے تاہم ایک ماہ پرانے پیغامات کو اس سے ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں کیونکہ ایسا کرنے پر ایک وارننگ اسکرین پر آتی ہے جس پر لکھا ہوتا ہے واٹس ایپ ایرر، فون کی تاریخ ٹھیک نہیں، کلاک کوایڈجسٹ کرکے پھر کوشش کریں۔
- ویسے تو پرانے پیغامات یقیناً دوسرا فرد پڑھ چکا ہوتا ہے تاہم پھر بھی یہ ٹِرک اس وقت کارآمد ثابت ہوسکتی ہے جب کچھ چیزوں کو آپ ڈیلیٹ کرنا چاہیں یا دوسروں سے چھپانا چاہیں۔
- واٹس ایپ کی یہ خامی معلوم ہے؟
- کون کہہ سکتا ہے کہ واٹس ایپ کسی بھی فرد کے لیے آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مددگار اپلیکشن ثابت ہوسکتی ہے اور جانا جاسکتا ہے کہ آپ کب سوئے، کب جاگے اور کتنا سوتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔
- اور ایسا جاننے کے لیے کسی کو ٹیکنالوجی ماہر ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔درحقیقت اس ایپ کے بظاہر عام سے دو فیچر اپنے اندر آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی کمزوری چھپائے ہوئے ہیں اور وہ ہیں لاسٹ سین اسٹیٹس اور آن لائن اسٹیٹس۔ان فیچرز سے معلومات حاصل کرکے کسی بھی صارف کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔یہ دعویٰ راب ہیٹین نامی ایک سافٹ وئیر انجنیئر نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی صارف اپنے لاسٹ سین اسٹیٹس کو پرائیویسی سیٹنگ میں جاکر محدود کر بھی دے تو بھی آن لائن اسٹیٹس کو چھپانا ممکن نہیں۔اس سافٹ وئیر انجنیئر نے ایک گوگل کروم ایکسٹینشن تیار کرکے اپنے واٹس ایپ دوستوں کی آن لائن سرگرمیوں پر واٹس ایپ ویب کے ذریعے نظر رکھنے میں کامیابی حاصل کی۔اسی طرح یہ بھی جانا جاسکتا ہے کہ کب دو لوگ ایک دوسرے سے چیٹ کررہے ہیں۔
- یعنی جب کوئی فرد آن لائن ہوکر کوئی میسج بھیجتا ہے اور دوسرا شخص بھی اسی وقت آن لائن ہوتا ہے اور یہ سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہے تو جانا جاسکتا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے چیٹ کررہے ہیں۔اگر یہی کام بڑے پیمانے پر ہوسکے تو نتائج کافی خوفزدہ کردینے والے ہوسکتے ہیں۔یہ پہلی بار نہیں کہ سوشل میڈیا ایپ میں اس طرح کی خامی سامنے آئی ہو، اس سے قبل فیس بک میسنجر میں بھی اس طرح کی چیز سامنے آئی تھی۔
- واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس
- دنیا بھر میں واٹس ایپ کے ایک ارب سے زائد صارفین ہیں اور یہ سب سے زیادہ استعمال کی جانے ایپس میں سے ایک ہے تاہم بہت کم افراد اس میں موجود دلچسپ ٹرکس سے واقف ہوتے ہیں، جس سے
- اس ایپ کے استعمال کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
- ہم یہاں آپ کو ایسی ٹرکس کے بارے میں بتارہے ہیں جو آپ کے کام آسکتی ہیں۔
- نئے ٹائپ رائٹر فونٹ کا استعمال
- اپنے واٹس ایپ میسج کا فونٹ بدلنے کے لیے یہ سمبل (`) تین بار اپنے پیغام کے آگے یا پیچھے استعمال کریں جیسے یوں``میسج``، یہ اینڈرائیڈ کی بورڈ میں تو آسانی سے دستیاب ہے تاہم آئی او ایس میں نہیں، ایپل کی ڈیوائسز میں اسے کاپی پیسٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
- واٹس ایپ ڈیٹا کا کم استعمال
- آپ کتنا ڈیٹا واٹس ایپ پر استعمال کرتے ہیں اس کے لیے ایپ کی سیٹنگز میں ڈیٹا یوزیج اور نیٹ ورک یوزیج پر جائیں۔ ڈیٹا یوزیج مینیو میں آپ ڈیٹا کو محدود کرسکتے ہیں اور تصاویر، آڈیو، ویڈیو اور دستاویزات کا آٹو ڈاؤن لوڈ کا آپشن وائی فائی سے کنکٹ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لو ڈیٹا یوزیج موڈ کو سلیکٹ کرکے بھی اس ایپ میں موبائل ڈیٹا کے استعمال کو کم کرسکتے ہیں۔
- دستاویزات شیئر کریں
- آپ اب گوگل ڈرائیو اور آئی کلاؤڈ ڈرائیو سے براہ راست واٹس ایپ چیٹ میں دستاویزات بھی شیئر کرسکتے ہیں، اس کے لیے ٹیکسٹ ونڈو کے بائیں جانب بنے تیر کے نشان پر کلک کریں، پھر شیئر ڈاکیومنٹ اور پھر وہ جگہ سلیکٹ کریں جہاں سے اسے شیئر کیا جارہا ہے۔
- فوٹوز اور ویڈیوز کو فون میں سیو ہونے سے روکیں
- اگر آپ فون کی میموری یا کسی اور وجہ سے اپنے دوستوں کی تصاویر اور ویڈیوز ڈیوائس میں خودکار طور پر محفوظ ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے تو ایپ کی سیٹنگز میں چیٹس میں جائیں اور وہاں سیو اِن کمنگ میڈیا کو ٹرن آف کردیں۔
- بولڈ، اٹالک، اسٹرائیک تھرو
- آپ واٹس ایپ میں اپنے ٹیکسٹ کو اب سجا کر بھی پیش کرسکتے ہیں۔
- بولڈ : کسی لفظ کو بولڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے آگے اور پیچھے * لگادیں مثال کے طور پر * سلام *۔
- اٹالک : اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں _ کا اضافہ کریں جیسے _ سلام _۔
- اسٹرائیک تھرو : اپنے لفظ کے شروع اور آخر میں ~ کا اضافہ کردیں جیسے ~سلام~۔
- بلیو ٹک ختم کریں
- واٹس ایپ اوپن کریں، سیٹنگز، اکاؤنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں، وہاں ریڈ ریسپٹ کو اَن چیک کردیں، بدقسمتی سے ایسا کرنے پر آپ بھی نہیں دیکھ سکیں گے کہ دیگر افراد نے آپ کے پیغامات پڑھے ہیں یا نہیں۔
- بلیو ٹک میسج میں ظاہر نہ ہونے دیں
- جب کوئی میسج موصول ہو تو ایئرپلین موڈ آن کریں، میسج اوپن کریں اور پڑھ لیں۔ بھیجنے والے کے سامنے بلیو ٹک اُس وقت تک نہیں آئے گا جب تک آپ واٹس ایپ کو دوبارہ اوپن نہیں کرتے۔
- چیٹ ہسٹری محفوظ کریں
- سیٹنگز میں جاکر پہلے چیٹ اور پھر چیٹ بیک اپ میں جائیں۔ اپنی چیٹ سیٹنگز کو کونفیگر کریں تاکہ بیک اپ ہفتہ وار یا ماہانہ بنیادوں پر بنیں اور اگر چاہے تو اس میں ویڈیوز کو بھی شامل کرسکتے ہیں۔
- بڑا دل بھیجنا
- چیٹ کے دوران ہارٹ ایموجی کو تلاش کریں اور اسے کسی لفظ یا ایموجی کے بغیر سینڈ کردیں۔
- کمپیوٹر اور فون سے فائلز ٹرانسفر کرنا
- ایک گروپ تشکیل دیں، جس میں ایک دوست کو شامل کرکے پھر ڈیلیٹ کردیں تاکہ آپ اکیلے ہی اس
- گروپ میں رہ جائیں۔ اب واٹس ایپ ویب اوپن کریں اور کیو آر کوڈ کے ذریعے لاگ اِن ہوجائیں، جس کے بعد واٹس ایپ گروپ کے ذریعے جو میڈیا فائل چاہیں اسے کمپیوٹر میں منتقل کردیں، یا کوئی بھی چیٹ اوپن کرکے وہاں سے فائلز کمپیوٹر میں ٹرانسفر کردیں۔
- 15 ایم بی سے بڑی فائل بھیجیں
- فائل شیئرنگ کے حوالے سے واٹس ایپ کی صلاحتیں محدود ہیں۔ رار، زِپ، پی ڈی ایف، ایگزی، اے پی کے اور ورڈ فائل کے علاوہ کوئی فائل شیئر نہیں کی جاسکتی جبکہ یہ فائلز بھی 15 ایم بی تک ہی ہونی چاہئیں۔ یہاں پر کلاؤڈ سینڈ (CloudSend) نامی ایپ کام آتی ہے۔ اس ایپ پر فائل اَپ لوڈ کریں اور دیئے گئے لنک کو مطلوبہ صارف کو دے دیں۔ جب وہ اس پر کلک کریں گے تو باآسانی فائل ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
- واٹس ایپ پر موبائل نمبر تبدیل کریں
- اکثر واٹس ایپ پر دیگر صارفین آپ کا فون نمبر دیکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ متعدد موبائل فونز رکھتے ہیں تو نمبر تبدیل کرنے کے لیے اسے ان انسٹال کرکے ری انسٹال کرنا ہوتا ہے۔ تاہم ایسا کرنے کا ایک آسان طریقہ بھی موجود ہے۔ سیٹنگز میں اکاؤنٹس پر کلک کریں، وہاں پر واٹس ایپ کا نمبر تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہوگا اس پر کلک کریں۔ یہاں دو فیلڈز موجود ہوں گی۔ پہلی فیلڈ میں اپنا نیا نمبر جبکہ دوسری میں پرانا نمبر درج کریں اور ڈن پر کلک کریں۔ اس نئے نمبر کی چھان بین کے بعد واٹس ایپ آپ کی گفتگو اس نئے نمبر پر منتقل کردے گا۔
- لاسٹ سین (Last Seen) فیچر کو بند کریں
- یہ فیچر ویسے تو کام کا ہے کیوں کہ اس سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کا دوست کس وقت آن لائن تھا تاہم اس سے صارف کی پرائیوسی پر بھی اثر پڑتا ہے۔ اس فیچر کو بند کرنے کے لیے اکاؤنٹ میں جاکر لاسٹ
- سین بٹن پر کلک کریں اور ضروری تبدیلیاں عمل میں لائیں۔
- اپنے دوست کی پروفائل تصویر بدل دیں
- کانٹیکٹس میں جائیں اور اپنے دوست کا نمبر کاپی کریں، اب کسی تصویر کو لے کر اس پر اپنے دوست کا نمبر پیسٹ کردیں اور پلس کا نشان ہٹا دیں یا لگادیں۔ اب اس تصویر کو دوست کی واٹس ایپ پروفائل پکچر پر پیسٹ کریں اور اس کی پروفائل امیج بدل جائے گی۔
- واٹس ایپ کی یہ دلچسپ خفیہ ٹِرک جانتے ہیں؟
- چند روز پہلے ہی واٹس ایپ نے صارفین کا بہت بڑا مطالبہ پورا کرتے ہوئے دوستوں کو بھیجے جانے والے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا فیچر ڈیلیٹ فار ایوری ون متعارف کرایا تھا۔
- تاہم اس فیچر کا فائدہ اسی وقت ہوسکتا ہے جب آپ بھیجے گئے میسج کو سات منٹ کے اندر ڈیلیٹ کردیں۔
- مگر اب ایسی خفیہ ٹِرک سامنے آئی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے پیغامات کو سات منٹ بعد بھی ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔جی ہاں واقعی آپ اس ٹِرک سے کئی دن پرانے پیغامات کو بھی ڈیلیٹ کرسکتے ہیں اور کارآمد ثابت ہوتا ہے۔اور اس چھپے ہوئے فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔اگر تو آپ پرانے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقہ کار کو آزما کر دیکھیں۔سب سے پہلے تو فون کا ایروپلین موڈ کو ان ایبل کریں اور واٹس ایپ کو بند کردیں۔اس کے بعد اپنے فون کے سیٹنگز مینیو میں جاکر وقت اور تاریخ کو اس وقت اور تاریخ سے بدل دیں، جسے آپ ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں۔اب واٹس ایپ میں جاکر چیٹ اوپن کریں اور مطلوبہ میسج کو دبا کر رکھیں اور پھر ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کو سلیکٹ کرلیں۔ایک بار جب ایسا کرلیں تو ایپ کو پھر بند کریں، ایرو پلین موڈ سوئچ آف کردیں اور اپنے فون کی تاریخ اور وقت کو بدل دیں۔
- یہ طریقہ کار کئی دنوں بلکہ ایک ہفتہ تک کارآمد ہے تاہم ایک ماہ پرانے پیغامات کو اس سے ڈیلیٹ کرنا
- ممکن نہیں کیونکہ ایسا کرنے پر ایک وارننگ اسکرین پر آتی ہے جس پر لکھا ہوتا ہے واٹس ایپ ایرر، فون کی تاریخ ٹھیک نہیں، کلاک کوایڈجسٹ کرکے پھر کوشش کریں۔ویسے تو پرانے پیغامات یقیناً دوسرا فرد پڑھ چکا ہوتا ہے تاہم پھر بھی یہ ٹِرک اس وقت کارآمد ثابت ہوسکتی ہے جب کچھ چیزوں کو آپ ڈیلیٹ کرنا چاہیں یا دوسروں سے چھپانا چاہیں۔
- واٹس ایپ میں پیغامات شیڈول کرنا سیکھیں واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے، جس پر لوگ اپنے دوستوں اور گھروالوں سے رابطے میں رہتے ہیں مگر کیا آپ کو اس میں اپنے پیغامات شیڈول کرنے کا طریقہ معلوم ہے؟وائس میسجز، وائس اور ویڈیو کالزیا نیا اسٹیٹس فیچر، واٹس ایپ میں لگاتار تبدیلیاں آتی رہتی ہیں مگر اس میں میسجز کو شیڈول کرکے بھیجنا بھی ممکن ہے۔ویسے تو واٹس ایپ نے خود تو شیڈول میسجز کا کوئی فیچر تاحال متعارف نہیں کرایا مگر تھرڈپارٹی ایپ کے ذریعے ایساممکن ہے۔شیڈولر فار واٹس ایپ نامی ایپ کے ذریعے آپ اینڈرائیڈ فونز پر پیغامات کو شیڈول کرسکتے ہیں۔اس کے لیے سب سے پہلے تو گوگل پلے اسٹور کے اس لنک پر جاکر ایپ کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کری، جس کے بعد اوپن بٹن دبانے پر آپ کے سامنے ان ایبل Accessibility سیٹنگز ٹو شیڈول میسجز کا آپشن سامنے آجائے گا، جیسا نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔اس کے بعد اس آپشن کو اوکے کردیںاور آپ کے سامنے Accessibility پیج کھل جائے گا جہاں واٹس ایپ شیڈولر لکھا نظر آئے گا۔
- اس کے بعد واٹس ایپ شیڈولر پر کلک کرکے اسے ان ایبل کردیں۔
- اسکرین شاٹ
- ایسا کرنے کے بعد واٹس ایپ کے نیچے دائیںجانب ایک بڑا سا + کا نشان آجائے گا جسے پیغامات شیڈول کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
- آپ کسی واٹس ایپ گروپ یا کانٹیکٹ کا انتخاب کرنے کے بعد تاریخ اور وقت سلیکٹ کریں، اس کے
- بعد میسجز یا تصویر وغیرہ اٹیچ کرکے میسج کو شیڈول کردیں۔
- واٹس ایپ نے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر باضابطہ طور پر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
- گزشتہ شب ایک بلاگ پوسٹ پر فیس بک کی زیرملکیت کمپنی نے اعلان کیا کہ دنیا بھر میں تمام صارفین کے لیے غلطی سے سینڈ ہوجانے والے میسج کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔
- کمپنی کے مطابق یہ فیچر صارفین آئی فون، اینڈرائیڈ اور ونڈوز فونز پر اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے استعمال کرسکتے ہیں جبکہ ڈیسک ٹاپ ورژن پر بھی ایسا ممکن ہوسکے گا۔
- یہ فیچر استعمال کرنے پر آپ کے سامنے اسکرین پر کچھ اس طرح کے پیغامات نظر آئیں گے۔
- مگر جیسا بتایا جاچکا ہے کہ ڈیلیٹ فار ایوری ون نامی اس فیچر تک رسائی ایپ کے تازہ ترین ورژن کو اپ ڈیٹ کرکے ہی ممکن ہے اور یہ فیچر اس وقت بھی کام نہیں کرے گا جب بھیجنے والے اور موصول کرنے والے دونوں کے پاس ایلیکشن کے تازہ ترین ورژن موجود نہ ہوں۔واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش رواں سال کے شروع سے کی جارہی تھ ی اور کافی انتظار کے بعد اسے آخرکار ریلیز کیا گیا ہے۔تو اب اگر آپ کوئی میسج بھیج کر پچھتا رہے ہیں کہ یہ کیوں بھیج دیا تو سات منٹ کے اندر اسے انفرادی یا گروپ چیٹ سے ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔تاہم اس میں ایک خامی تو یہ ہے کہ سات منٹ کے اندر کوئی آن لائن ہوکر میسج پڑھ لے تو وہ ڈیلیٹ نہیں ہوسکے گا اور آپ کو پتا بھی نہیں چلے گا کہ وہ پیغام ڈیلیٹ نہیں ہوسکا کیونکہ ایسا ہونے پر کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوگا۔
- طریقہ کار
- سب سے پہلے تو واٹس ایپ میں جاکر کسی دوست سے چیٹ اوپن کرکے کوئی میسج بھیج دیں جو آپ ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہوں۔
- اب اس میسج کو دبا کر رکھیں جس کے بعد اسکرین کے اوپری حصے میں آپشنز نظر آئیں گے۔
- اب اس میں موجود ٹریش بن کے آئیکون پر کلک کریں جس کے بعد ڈیلیٹ فار می اور ڈیلیٹ فار ایوری ون کے آپشن سامنے آئیں گے، جس میں سے دوسرے آپشن پر کلک کریں۔
- اور ہاں آپ بیک وقت ایک سے زیادہ پیغامات کو بھی اس طرح ڈیلیٹ کرسکتے ہیں، مگر شرط وہی ہے یعنی وقت اور صارف نے دیکھا نہ ہو۔کاپیڈ

Comments
Post a Comment