Posts

نام کتاب: ڈریکولا۔مصنف: بریم اسٹوکر ۔مترجم: مظہر الحق علوی

Image
نام کتاب: ڈریکولا۔مصنف: بریم اسٹوکر ۔مترجم: مظہر الحق علوی یہ ایک لازوال ناول ہے اور ایسے ناولز صدیوں میں ہی لکھے جاتے ہیں .......صنف: ناول، خوفناک ناول، انگریزی ادب، کلاسک ادب ناشر: علم و عرفان پبلشرز Dracula by Bram Stokerخوفناک کہانیاں، خون آشام روحیں، اور دیگر ڈراؤنے قصے اور کہانیاں ہم سب نے اپنے بچپن میں پڑھی ہوں گی۔ انہی مختلف خوفناک کہانیوں اور کرداروں کے درمیان ڈریکولا نامی کردار بھی شامل ہے جس کی کئی کہانیاں ہم بچپن میں ہی پڑھ لیتے ہیں۔ ڈریکولا ایک ایسی روح تھی جو زندہ انسانوں کا خون پیتی تھی ۔ جس انسان کا وہ خون پیتی وہ خون کی کمی کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتا  اور مرنے کے بعد وہ بھی انسانوں کا خون پینے لگ جاتا۔ ڈریکولا ایک مشہور کردار ہے اور کئی مصنفین نے اس کردار کے گرد گھومتی کہانیاں لکھی ہیں یہ کہانیاں ہر ذبان کے ادب میں موجود ہیں۔ تاہم یہ کردار اصل میں آئرش مصنف بریم اسٹوکر کی تخلیق ہے۔ ان کا لکھا ناول جس میں اس خون آشام روح کے کردار کو پیش کیا گیا ہے، کا عنوان بھی ڈریکولا ہی ہے۔ یہ ناول 1897 میں لکھا گیا تھا اور بریم اسٹوکر کی وجہ شہرت بھی یہی ناو...

مالک مجھے وہ کمال عطا فرماء کہ میں حضرت امام حسین علیہ اسلام کا تعارف کراسکوں,,,

Image
 مالک مجھے وہ کمال عطا فرماء کہ میں حضرت امام حسین علیہ اسلام کا تعارف کراسکوں نانا -الانیباء کا سردار دادا ـ ۔خاتم النبین کو پالنے والا ماں -خاتون جنت باّ پ -اولیا کا سلطان بہن- صبر کی ملکہ بیٹا -سجدہ کرنے والوں کا سردار اتنی عظمتوں اور فضلتوں کا حامل امام حسین علیہ اسلام حسین بن علی بن ابی طالب علیھم السلام آئمہ اہلبیت (ع) کی تیسری کڑی ، رسول خدا(ص) کے دوسرے نواسے اور جوانان جنت کے سردار اور پنجتن پاک کی پانچویں فرد ہیں۔آپ کو سید الشھداء کہا جاتا ہے آپ کی والدہ دختر رسول اسلام (ص) ہیں۔ امام حسین (ع) کی ولادت با سعادت تین شعبان کو مدینہ میں پیدا ہوئے۔ بعض روایتوں کی بنا پر آپ پانچ شعبان ہجرت کے تیسرے یا چوتھے سال پیدا ہوئے۔ جب امام حسین (ع) دنیا میں تشریف لائے آپ کو رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لے جایا گیا۔ اور امام حسین(ع) کی ولادت کی آپ کو خوشخبری دی۔آنحضرت نے ایک کان میںاذان اور دوسرے میں اقامت کہی اور سات دن گزرجانے کے بعد عقیقہ کروایا۔ اور اس نومولود کا نام حسین انتخاب کیا۔ اور ماں کو حکم دیا کہ امام حسین کے سر کے بال اتارے جائیں او...

ماہی ماہی کوک دی میں از ہما کوکب بخاری۔۔ .......پیشکش وسیم بن اشرف

Image
۔   ما ہی ماہی کوک دی میں، ایک رومانوی ناول ہے۔ اس کا مرکزی خیال محبت کے گرد گھومتا ہے، محبت کی اس داستان کی سرزمین پرانی روایات، عزت دار خاندان، جھوٹی انا اور نفرتوں کے بیجوں سے بھری پڑی ہے۔ یہ محترمہ ہما کوکب بخاری صاحبہ کا پہلا ناول ہے جو تین سال تک خواتین ڈائجسٹ میں قسط وار شائع ہونے کے بعد کتابی شکل میں بھی پیش کیا گیا ہے۔ ناول بہت تفصیلی ہے، کہانی اور کرداروں کو صراحت کے ساتھ پیش کیا گیا ہےجس کے باعث اس کی ضخامت کافی زیادہ ہے اور یہ دوحصوں میں شائع کیا گیا ہے۔ ناول کے پیش لفظ میں مصنفہ کے الفاظ ہیں، “اس ناول کو لکھتے ہوئے میں نے کوشش کی تھی کہ اس میں ممکنہ حد تک زندگی کے حقیقی رنگ بھروں۔ اس کے کردار وہی ہوں جنہیں آپ اپنے اردگرد چلتے پھرتے دیکھ سکتے ہوں، وہی رویے ہوں جنہیں آپ محسوس کر سکتے ہوں اور وہی کہانی ہو جو آپ کے گرد کہیں موجود دہو لیکن زندگی کی ہماہمی میں شاید آپ نے اسے نظر انداز کر دیا ہو۔ اس ناول میں یہ سبھی کچھ ہے لیکن حقیقت کے ساتھ ساتھ زیب داستاں کے لئے کچھ افسانہ بھی ہے۔ “ ناول کے اہم کردار یہ ہیں: زرینہ: گاؤں کے مولوی صاحب کی باپردہ بیٹی ر...
Image

کالی شا کتاب از غلام محی الدین

Image
نام کتاب: کالی شا کتاب مصنف: غلام محی الدین صنف: نان فکشن، سفرنامہ صفحات: 136 قیمت: 80 روپے ناشر: نیشنل بک فاؤنڈیشن اشاعت اول: 2015 عمرہ ہو یا حج، یہ ایسی سعادتیں ہیں جو خوش نصیبوں کو مقدر ہوتی ہیں۔ خانہ کعبہ کی زیارت اور طواف کی خوشی جس مسلمان کو نصیب ہو جائے اس  کی دنیا بدل جاتی ہے۔آج کی زیر نظر کتاب کالی شا کتاب بھی ایسی ہی ایک سعادت کا احوال ہے۔ جس کا عنوان تو مصنف نے کالی شا کتاب رکھا ہے مگر ساتھ ہی وضاحت بھی لکھی ہے کہ یہ قلبی وارداتوں پہ مبنی ہے۔ کتاب کا عنوان  متاثر کن ہے جو  توجہ اپنی طرف کھینچتا ہے اور یہ سوچنے پہ مجبور کرتا ہے کہ آخر ”کالی شا“ کا مطلب کیا ہے۔ کتاب کا سرورق بھی کالے رنگ کا ہے جو عنوان کی مناسبت سے ہے۔ ممتاز مفتی کے کالے کوٹھے، اور بابا یحییٰ خان کی پیا رنگ کالا کے بعد یہ کتاب اسی قبیل کی محسوس ہوتی ہے۔  کتاب کے اختتام پہ جاوید چودھری صاحب کے تاثرات درج ہیں جن میں آپ نے مصنف کو ایک ”بابا“ قرار دیا ہے، وہی بابا جس کا ذکر اشفاق احمد صاحب مرحوم کی گفتگو میں جگہ جگہ ملتا تھا۔ جاوید چودھری صاحب کے اس کتاب کے بارے میں ا...
Image
نام کتاب: خوبصورت مصنفہ بشریٰ رحمٰن صنف: ناول، اردو ادب، کلاسک بشریٰ رحمٰن صاحبہ کے لکھے ناول خوبصورت کا موضوع بد صورتی ہے۔ مختلف مصنفین کے کام کے مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی مصنفین نے بطور خاص بد صورتی کو اپنا موضوع بنایا ہے۔  انسان فطرتاً حسن پرست واقع ہوا ہے۔ ایسے میں اس حسن پرست دنیا میں جو لوگ بدصورت سمجھے جاتے ہیں، ان کی زندگی کس طرح متاثر ہوتی ہے وہ اپنی معمولات کس طرح انجام دیتے ہیں اور ان کے رویوں میں کس طرح توڑ پھوڑ ہوتی ہے، کئی مصنفین نے اس موضوع پر قلم آزمائی کی ہے کتابستان کے گذشتہ اوراق میں ہم ایسی کتب کا ذکر کر چکے ہیں جن کے بارے میں  یہاں  اور  یہاں  پڑھا جا سکتا ہے۔ ان کتب کے مطالعے سے علم ہوتا ہے کہ بدصورت لوگ عموماً دل کے اچھے ہوتے ہیں، نیزان کے اردگرد کے لوگ اور رشتے ان کے ساتھ کیسا سلوک روا رکھتے ہیں، اور ان کے حساس اور خوبصورت دل کس طرح اس خوبصورت دنیا کی بدصورتی کا سامنا کرتے ہیں۔ ان ناولوں کے پلاٹ گویا روایتی ہی ہوتے ہیں لیکن جو بات انہیں خاص بناتی ہے وہ ان کے غیر روایتی اہم کردار ہیں جو خوبصورتی کے کسی بھی معیار پہ پور...